تاریخ: 1 جولائی 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک
محبت کیا ہوتی ہے؟ قربانی کیسے دی جاتی ہے؟ اور ایک باپ اپنی اولادکیلئےکس حد تک جا سکتا ہے؟ ان سب سوالوں کا جواب کھلےاورخوفناک سمندر کی گہرائیوں سے آیا — جہاں ایک باپ نے اپنی 5سالہ بیٹی کو بچانے کے لیے اپنی جان تک داؤ پر لگادی۔
یہ دل دہلا دینے والا اور دلوں کو چھو لینے والا واقعہ 29 جون کو پیش آیا، جب 14 منزلہ کروز شپ ڈزنی ڈریم کی چوتھی منزل سے ایک کم عمر لڑکی اچانک سمندر میں جا گری۔ مگر جو منظر اس کے بعد پیش آیا، وہ صرف ایک باپ کی فطری ردعمل نہیں — بلکہ ایک عظیم ترین انسانی جذبے کی تصویر تھا۔
"ایک لمحہ، ایک فیصلہ”
جیسے ہی بیٹی سمندرمیں گری، باپ نے ایک لمحے کی بھی دیر نہ کی۔ اپنی جان اور خطرے کی پرواہ کیے بغیر اُس نے بھی سمندر میں چھلانگ لگا دی۔
رپورٹس کے مطابق باپ اور بیٹی تقریباً 10 منٹ تک بے رحم لہروں کے ساتھ لڑتے رہے۔ اس دوران باپ نے بیٹی کو بازوؤں میں تھامے رکھا، اُسے ڈوبنے نہ دیا، اور خودسمندرکی بےرحم موجوں سےلڑتارہا — جیسے کہنا چاہ رہا ہو:
"جب تک میں ہوں، تجھے کچھ نہیں ہونے دوں گا!”
"نجات کا لمحہ — خوشی کے آنسو”
جب ریسکیو ٹیم ایک چھوٹی امدادی کشتی کے ذریعے پہنچی، تو کشتی میں موجود عملے نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر باپ بیٹی کو سمندر سے نکالا اور محفوظ طریقے سے واپس جہاز پر لے آئے۔
جہاز پر موجود لوگوں نے جیسے ہی یہ منظر دیکھا، خوشی سے تالیاں بجانےلگے۔ کچھ کی آنکھیں نم ہو گئیں، کچھ نے ویڈیوز بنائیں — اور ہر دل میں بس ایک ہی جذبہ تھا:
"یہ ہے باپ کی محبت!”
"ایک لمحے کی لاپرواہی، مگر ایک عمر کا سبق”
رپورٹ کے مطابق لڑکی تصویریں کھنچوانے کے لیے کشتی کے کنارے لگی ریلنگ کے پاس کھڑی تھی کہ توازن بگڑ گیا اور وہ نیچے جا گری۔ یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ خوبصورتی کی تلاش میں، احتیاط کو نظر انداز نہ کریں۔
تجزیہ: یہ صرف خبر نہیں، ایک سبق ہے
ایسے واقعات میں الفاظ چھوٹے پڑ جاتے ہیں اور جذبات بڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ کہانی صرف ایک باپ کی بہادری نہیں، بلکہ اس بے نام رشتے کی بھی یاد دہانی ہےجو ہمارے سروں پر چھاؤں کی طرح موجود ہوتا ہے — خاموش، مگرہروقت قربانی کیلئےتیار۔
یہ خبر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ:
"باپ صرف روٹی کمانے والا نہیں، اولادکیلئےزندگی داوپرلگانےوالا بھی ہوتا ہے۔"
Father jumps overboard to save his 5-year-old daughter, who fell off a Disney cruise ship from the 4th deck into the ocean.pic.twitter.com/qyfXW1P7zd
— Scary Underwater (@scaryunderwater) June 30, 2025