Home / ہمارابدلہ ہولناک ہوگا، پاسداران انقلاب

ہمارابدلہ ہولناک ہوگا، پاسداران انقلاب

Irani revolutionary guards vows revenge

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk

ایرانی فوج نےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کابدلہ لینےکااعلان کردیا۔ ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیاکہ ملک کی اعلیٰ قیادت پرحملہ ایک سنگین اقدام ہے اوراس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارح کواپنےکئےکی سزابھگتناپڑےگی۔

بیان میں کہاگیا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کےلیےہرممکن اقدام کریں گےاوردشمن کواس اقدام کی قیمت چکاناپڑےگی۔

پاسداران انقلاب گارڈز نے واضح کیا کہ رہبر اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور افسوسناک سزا دینےکاموقع ہاتھ سےجانے نہیں دیں گے۔ ہمارابدلہ ہولناک ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Irani supreme leader Ayatullah Khamaei martyred

آہ، آیت اللہ خامنہ ای ہم میں نہیں رہے

Sunday, 1 March 2026 | Monitoring Desk آہ آیت اللہ علی خامنہ ای اب ہم …