ویب ڈیسک ۔۔ مشہورکہاوت ہے: جہاں چاہ وہاں راہ ۔ بھارت کے شہر میسور سے تعلق رکھنے والی 73 سالہ خاتون کےقصےمیں ہمیں یہ کہاوت سچ ہوتی دکھائی دیتی ہے۔
اس خبرکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ میسورکی 73سالہ بوڑھی خاتون کویکایک اپنی تنہائی دورکرنےکاخیال آیااوراس نےاخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دے دیا۔
خاتون ریٹائرڈ ٹیچر اور طلاق یافتہ ہیں اورانہوں نےاچانک سےعمرکےآخری حصےمیں ایک ایسےساتھی کوڈھونڈنےکافیصلہ جوعمربھرساتھ نبھاسکے۔ پھرکیاتھا،خاتون نےبرہمن شوہرکی تلاش کے لیے اخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دیا۔ خاتون کوزیادہ دیرانتظارنہیں کرناپڑااورجلدہی انہیں ایک 69 سالہ ریٹائرڈانجینئرکی جانب سے جواب مل گیا۔
اسی لئےتوکہتےہیں کبھی مایوس نہ ہوں ، بس خلوص نیت کےساتھ اپنےمقصدکےحصول کی کوشش کریں ۔