Home / عوام پرمہنگائی کےمزیدحملوں کی تیاری

عوام پرمہنگائی کےمزیدحملوں کی تیاری

Federal Board of Revenue

ویب ڈیسک ۔۔ مہنگائی کی چکی میں پستےپاکستانی عوام کیلئےمہنگائی مزیدبڑھنےجارہی ہےکیونکہ حکومت نےآئی ایم ایف کےکہنےپرمالی سال 22-2021کیلئےایف بی آرکاتخمینی بجٹ ہدف تقریباً60کھرب روپےرکھنےکی پکی تیاری کرلی ہے۔

میڈیارپورٹس کےمطابق حکومت 60کھرب کابھاری بھرکم ہدف انکم و سیلز ٹیکس میں اضافے اور ٹیکس رعایتیں واپس لے کر حاصل کرنے کی کوشش کرے گی،جس سےتنخواہ دارطبقے پربوجھ میں اضافہ ہوگااورمہنگائی کی چھری مزیدتیزہوجائےگی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 607 ارب روپے دکھایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کا ٹیکس کلیکشن ٹارگٹ 59.63کھرب روپے رواں مالی سال کے نظرثانی ہدف سے 13کھرب روپے ( 27فیصد ) زیادہ ہوگا۔

رپورٹ سےاس بات کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مسلسل تیسرے سال ٹیکس ریونیو کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی ہدف 77کھرب روپے ہوگا، جس میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کی لاگت 31کھرب روپے بھی شامل ہے۔

آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی اخراجات صرف 627 ارب روپے ہیں جو پیٹرولیم لیوی کے تقریباً مساوی ہیں۔ یہ بات بھی قابل ذکرہےکہ آئندہ مالی سال کی آدھی سے ٹیکس آمدنی موجودہ قرضوں پر سود کی ادائیگی میں خرچ ہوجائے گی اور پیداواری مقاصد کے لیے کم رقم بچے گی۔

یہ بھی چیک کریں

IMF satisfied with FBR

آئی ایم ایف خوش،کوئی منی بجٹ نہیں آرہا

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کےاعلیٰ عہدیدارکےمطابق آئی ایم ایف ادارےکی …