Home / پاکستان کاحملہ ، افغانستان میں دہشت گردوں کےمتعددٹھکانےتباہ

پاکستان کاحملہ ، افغانستان میں دہشت گردوں کےمتعددٹھکانےتباہ

Pakistan target terrorist camps in Afghanistan

Sunday, 22 February 2026 | Web Desk

افغان طالبان کی جانب سےباربارکی جانےوالی دہشتگردی کےجواب میں پاکستان نےافغانستان میں مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے 7ٹھکانوں کو نشانہ بناکرملیامیت کردیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کےمطابق پاکستان میں حالیہ خودکش حملوں میں افغانستان میں موجود دہشتگرد قیادت اور ان کے سہولت کارملوث پائےگئےہیں۔ دہشتگردوں نےحال ہی میں اسلام آباد کی امام بارگاہ،باجوڑاور بنوں میں کارروائیاں کیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات کےبیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان، فتنہ الخوارج اوراس کےاتحادیوں نے قبول کی ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ یہ دہشتگرد کارروائیاں افغانستان میں موجود قیادت کی ہدایات پر کی گئیں۔

وزارت کے مطابق پاکستان نے متعدد بار افغان طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگرد تنظیموں اور پراکسی عناصر کے استعمال سے روکنے کے لیے قابلِ تصدیق اقدامات کرے، تاہم افغان عبوری حکومت اس سلسلے میں مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔

افغان میڈیاکی جانب سےبھی پاکستانی کارروائیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

B2 Bomber Pilots who bombed Iran

ایرانی تنصیبات پرحملہ کرنےوالےامریکی پائلٹس کی تصاویرسامنےآگئیں

Date: 23 جون 2025 | NewsMakers Special Report ایران کے انتہائی خفیہ اور مضبوط فردو،نطنزاوراصفہاں …