Home / میں کس کام کیلئےبناہوں ؟

میں کس کام کیلئےبناہوں ؟

How to choose career in life

ویب ڈیسک ۔۔ ہم میں سےاکثرلوگ ایک دوسرےسےسوال پوچھتےہیں کہ ہم کس کام کیلئےبنےہیں؟ یعنی ہمیں زندگی میں کیاکام کرناچاہیے؟

یہ سوال اس لئےاہم ہےکیونکہ ہم میں سےاکثرلوگ پوری پوری زندگی وہ کام کرتےہوئےگزاردیتےہیں جواصل میں ہماراہوتاہی نہیں ۔ یہی وجہ ہےکہ آپ نےکئی بارکسی جاننےوالےسےسناہوگاکہ وہ اپنےکام سےتنگ آچکاہے،یایہ کہ وہ اپنےکام سےمطمئین نہیں ، وغیرہ وغیرہ۔

یادرکھیں کہ ہم کسی کام سےاسی وقت تنگ آتےہیں جب ہم اس کام کودل سےنہیں کررہےہوتے،ایسےکسی بھی کام کوجوہمارےلئےنہیں بنا،اسےہم ایک بوجھ سمجھ کرکرینگےاورکوئی بھی شخص اپنےاوپرغیرضروری بوجھ لادکرزندگی گزارناپسندنہیں کرتا۔

یہ کیسےپتاچلےگاکہ ہم کس کام کیلئےبنےہیں ؟
اس سوال کاجواب جاننےکاسب سےپہلاپیمانہ یہ ہےکہ قدرت نےہمیں جس کام کیلئےبنایاہےوہ کام ہمیں وقت کی حدودوقیودسےماوراکردیتاہے۔ یعنی چاہےہم جتنی دیرکام کرتےرہیں،تھکاوٹ کاکم سےکم احساس ہوگااورہمارادل چاہےگاکہ ہم وہ کام کرتےہی چلےجائیں۔ دوسری جانب اگرکوئی کام ہمیں وقت کی حدودوقیودسےآزادنہیں کرتاتووہ کام ہمارےلئےنہیں۔

دوسری بات یہ کہ جوکام ہمیں تھکادےوہ ہماراکام نہیں کیونکہ جوکام ہم دل ، جذبےاورجنون سےکررہےہوتےہیں،وہ ہمیں تھکاتانہیں بلکہ اوربھی تازہ دم کردیتاہے۔ دنیاکےبڑےبڑےکھلاڑیوں کودیکھ لیں وہ دن رات محنت کرنےکےبعدکسی مقام پرپہنچتےہیں۔

تیسری بات، قدرت نےجس کام کیلئےآپ کوپیداکیاہوتاہےوہ اس کام سےآپ کی عزت کوجوڑدیتی ہے۔ آپ اس کام سےعزت کمانےلگتےہیں۔ یعنی لوگ اس کام کی وجہ سےلوگ آپ کوپہچاننےاورآپ کی عزت کرنےلگتےہیں۔

گوگل ایڈسینس کےذریعےپیسےکیسےکمائیں؟

چوتھی بات : جس کام کیلئےقدرت نےآپ کوپیداکیاہوتاہےاس کام کیلئےآپ معاوضےیامالی فائدےسےبھی ماوراہوجاتےہیں۔ آپ سوچتےہیں کہ معاوضہ توآہی جائےگا،پہلےمجھےاپناکام کرناہے۔

پانچویں بات یہ کہ جس کام کیلئےآپ بنےہیں وہ کام آپ کی وجہ شہرت بن جاتاہے۔

چھٹی بات ، جس کام کیلئےآپ بنےہوتےہیں اس کام کوکرتےہوئےآنےوالی مشکلات کوبھی آپ خندہ پیشانی سےقبول کرتےہیں۔

آخری بات یہ کہ آپ کاٹیلنٹ آپ کوچین سےبیٹھنےنہیں دےگا،وہ آپ کےاندردستک دیتااورجس کام کیلئےآپ بنےہیں وہ کرنےپراکساتارہتاہے۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Jimmy engineer Aik Din Geo Ke Sath

صوفی برکت علی کی دعاپوری ہوئی،ایک پارسی کی حیرت انگیزکہانی

صوفی برکت علی کی ایک پارسی کیلئےپیشگوئی پوری ہوئی؟ جمی انجینئر کی ناقابل یقین کہانی! …