Home / ایف بی آرانعامی اسکیم : جیتنےوالےخوش نصیب کون؟

ایف بی آرانعامی اسکیم : جیتنےوالےخوش نصیب کون؟

FBR starting online hearing

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سےپوائنٹ آف سیل سسٹم کےتحت انعامات دینےکاآغازکردیاگیاہے۔ پہلی کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی میں 5کروڑ30لاکھ روپےکےانعامات جیتنےوالوں کےناموں کااعلان کیاگیاہے۔

ایف بی آرکےمطابق انعامی رقم سےنان فائلرسے40فیصدجبکہ فائلرسے20فیصدودہولڈنگ ٹیکس کاٹاجائےگا۔ چئیرمین ایف بی آرکےمطابق جوفراڈکریںگےانہیں کاروبارنہیں کرنےدینگے۔ ملک بھرمیں تین ہزارریٹیلرزاورچین سٹورپی اوس نصب کرکےایف بی آرکےسسٹم سےمنسلک ہوچکےہیں۔

انعامی رقم کی تقسیم کی تقریب اسلام آبادمیں ہوئی۔ پہلےمرحلےمیں ٹئیرون ریٹیل آوٹ لیٹس سےخریداری کرنےپرانعامی سکیم کااعلان کیاگیاہے۔ انعامی اسکیم کیلئےقرعہ اندازی ہرماہ کی 15تاریخ کوہوگی۔

دس لاکھ روپےکاپہلاانعام تنویراحمدکانکلا، 5لاکھ روپےکادوسراانعام فرحان اکرام اورآفتاب احمدکےنام کانکلا۔ اڑھائی لاکھ کے4انعامات فرحان احمد،حمیداللہ،غلام محمداورفہیم خالدکےنکلے۔

جیتنےوالوں کوان کےموبائل نمبرزپرخوشخبری کی خبربھیجی گئی۔

یہ بھی چیک کریں

Hyundai Tucson prices in Pakistan after green tax

ہائبرڈگاڑیوں کےخریداروں کیلئےبری خبر

تاریخ: 25 جون 2025 | تحریر: نیوز میکرز ڈیسک پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیاں خریدنے کے …