Home / ترکیہ سے1ارب ڈالراورخوبصورت دلہن کامطالبہ

ترکیہ سے1ارب ڈالراورخوبصورت دلہن کامطالبہ

`Ugandan Chief of Defence Forces General Muhoozi Kainerugaba demands $1 billion and a Turkish wife from Turkey`

Tuesday, 14 April 2026 | Web Desk

افریقی ملک یوگنڈا کےصدریووری موسیوینی کےصاحبزادے اور چیف آف ڈیفنس فورسز مہوزی کائنروگابا نےترکیہ سےمطالبہ کیاہےکہ اگرانہیں ایک ارب ڈالراورشادی کیلئےترکیہ کی ’سب سے خوبصورت خاتون‘کارشتہ نہیں دیاگیاتووہ ترکیہ سےاپنےسفارتی تعلقات ختم کرکےاس کیلئےمعاشی طورپربڑی مشکلیں کھڑی کردیں گے۔

مہوزی کائنروگابا نے اپنےمطالبےکےحق میں یہ دلیل پیش کی ہےکہ علاقائی سلامتی کی کوششوں میں یوگنڈا کی شراکت کو تسلیم نہیں کیا گیااور یہ مالی معاوضہ دراصل اس کی علاقائی سلامتی قائم رکھنےکیلئےدی گئی خدمات کاواجب الادامعاوضہ ہے۔

یوگنڈا کی فوج کے سربراہ نےایکس پراپنےبیان میں لکھا کہ ’صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے ترکیہ بھاری منافع کما رہا ہےجبکہ ان منصوبوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری کئی سالوں سے یوگنڈاکےذمہ ہے‘۔

انہی خدمات کےبدلےیوگنڈاکےچیف آف ڈیفنس فورسز مہوزی کائنروگابا نے ترکیہ سے ایک ارب ڈالر اور شادی کیلئے ترکیہ کی سب سے خوبصورت خاتون کارشتہ مانگاہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نےدھمکی دی ہےکہ مطالبات پورے نہ ہونےکی صورت میں یوگنڈا ترکیہ کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کردے گا۔

گابا کاکہناہےکہ ’یوگنڈا کو ترکیہ سے ایک ارب ڈالر ’سکیورٹی ڈیویڈنڈ‘ کے طور پر ملنا چاہیے، یہ ترکیہ کے لیے آسان سودا ہے یا تو وہ ہمیں ادائیگی کریں، یا میں یہاں ان کا سفارتخانہ بند کردوں گا‘۔

واضح رہےکہ یوگنڈا نے گزشتہ 2 دہائیوں سے افریقی یونین مشن کے تحت عسکریت پسند گروپ ’الشباب‘کے خلاف کارروائیوں کے لیے صومالیہ میں اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ مہوزی کائنرو گابا یوگنڈا پیپلز ڈیفنس فورس کے سربراہ ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے بے باک اور اکثر متنازع بیانات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

South Korean President Lee Jae-myung diplomatic row with Israel over Holocaust comparison remarks

جنوبی کوریانےاسرائیل کی دکھتی رگ چھیڑدی

Web DeskApril 14, 2026 جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نےغزہ میں اسرائیلی بربریت …