Thursday, 6 November 2025 | Web Desk
ماضی میں ظہران ممدانی کےبارےمیں انتہائی برےخیالات کااظہارکرنےوالےامریکی صدرٹرمپ نےنیویارک سٹی کامیئرمنتخب ہونےکےبعدنیویارک شہرکےحوالےسےبڑادعویٰ کردیا۔۔
میامی میں بزنس فورم سےخطاب کرتےہوئےٹرمپ نےکہاکہ ظہران ممدانی کےمیئربننےکےبعد نیویارک رہنےکےقابل نہیں رہےگااورشہری نیویارک چھوڑکرفلوریڈا منتقل ہوجائیں گے۔
صدر ٹرمپ کاکہناتھانیویارک سٹی نے الیکشن کے دن اپنی خودمختاری کھو دی، دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیساکام کرتے ہیں،ہم چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔
ٹرمپ کےمطابق اب میامی نیویارک سٹی سے آنے والے افراد کے لیے پناہ گاہ بن جائے گا کیوں کہ وہاں لوگ ممدانی کےکمیونسٹ نظریات سے بچنا چاہتے ہیں۔
یادرہےکہ نیویارک سٹی کےمیئرکےالیکشن سےپہلےامریکی صدرٹرمپ ظہران ممدانی کوسوشلزم پریقین رکھنےوالافاشسٹ قراردےچکےہیں ۔ انہوں نےکہاتھاکہ یہ شخص ہرگزنیویارک کامیئربننےکےقابل نہیں ، اس کی توآوازبھی بہت عجیب ہے۔