Home / سعودی عرب نےپاکستان پرعارضی ویزہ پابندی لگادی

سعودی عرب نےپاکستان پرعارضی ویزہ پابندی لگادی

Saudi Visa ban on Pakistan

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی عائد کردی۔

ذرائع کے مطابق، یہ پابندیاں عمرہ، بزنس، اور فیملی ویزوں پر نافذ ہوں گی، اوران پابندیوں کےجون کے وسط تک ختم ہونے کاامکان ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایاکہ عمرہ ویزہ ہولڈرز کو 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔

پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن اس پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پابندی کے باوجود سعودی عرب میں غیر قانونی قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔ سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستانی عمرہ ویزہ ہولڈرز کو 29 اپریل تک وطن واپس جانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Trump claims Iranian supreme leader Khamnaei killed

خامنہ ای مارےجاچکے، امریکی صدرکابڑادعویٰ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ …