Home / ٹریفک قانون توڑنےوالوں کی شامت تیار

ٹریفک قانون توڑنےوالوں کی شامت تیار

Rawalpindi Safe city project

ویب ڈیسک ۔۔ راولپنڈی والےای چالان کیلئےہوجائیں تیار۔ یکم جنوری سےسٹی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای-چالان سسٹم نافذ کرنےجارہی ہے۔ سیف سٹی کیمروں کی مددسےای چالان لوگوں کےگھروں پراورموبائل فون پربھجوائےجائیں گے۔

پنجاب پولیس کےذرائع کےمطابق راولپنڈی میں یہ اقدام سیف سٹی منصوبےکی توسیع کاحصہ ہے۔ یہ نظام ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنےکےساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کیلئےڈیزائن کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کےاہم علاقوں بشمول سی او ڈی چوک، لیاقت باغ، راجہ بازار، چاندنی چوک، جناح پارک، فیض آباد میٹرو اسٹیشن اور دیگر اہم مقامات پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کی چوبیس گھنٹے نگرانی اور ریکارڈنگ پہلے سے جاری ہے۔

راولپنڈی شہرمیں اب ٹریفک کی خلاف ورزیوں جیسے کہ آگے یا پیچھے کے اشارے کے بغیر موٹرسائیکل چلانا، ہیلمٹ نہ پہننا، یا نمبر پلیٹس کی تعمیل نہ کرنے پرای چالان ہوں گے۔ یعنی اب آپ ہروقت سیف سٹی کیمروں کی نظرمیں ہوں گےاورکسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پرجرمانےسےبچ نہیں پائیں گے۔

بغیرہیلمٹ پکڑےجانےوالےموٹرسائیکل سوارکو 1500 روپے جرمانے کاسامنا کرنا پڑے گا۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹس والوں کو2000 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ موٹرسائیکل یاگاڑی چلانےوالےنابالغ بچوں کےوالدین یابڑوں کےخلاف مقدمات درج ہونگے۔

اوورسپیڈنگ، غلط طریقے سے ڈرائیونگ یاسیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے والےکارڈرائیورزپربھی جرمانہ عائد کیاجائے گا۔ اضافی جرمانے ان گاڑیوں پرلاگو ہوں گےجن کےشیشےکالےیاغیرکمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس ہوں گی ۔

ای چالان سسٹم کولےکرٹریفک حکام کا خیال ہےاس سے غیر ضروری جرمانے سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ ہوگا اورسسٹم میں شفافیت آئےگی ۔ سیف سٹی پروجیکٹ ایک بار مکمل طورفعال اورفنکشنل ہونے کے بعد، اپنی کوریج کو بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کی اضافی خلاف ورزیوں تک بڑھا دے گا، جس سےٹریفک سیفٹی میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …