News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
274289
  • اموات 5842
  • سندھ 118311
  • پنجاب 92073
  • بلوچستان 11601
  • خیبرپختونخوا 33397
  • اسلام آباد 14884
  • گلگت بلتستان 1989
  • آزاد کشمیر 2034

 

سعودی حکومت نےحاجیوں پرنئی پابندیاں لگادیں

سعودی حکومت نےحاجیوں پرنئی پابندیاں لگادیں
اپ لوڈ :- جمعرات 25 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 96

ویب ڈیسک ۔۔
 
کوروناوائرس کےباعث اس سال وہ وہ کچھ ہورہاہے،جوشایدہی اس سےپہلےکبھی ہواہواوراللہ نہ کرےکہ آئندہ کبھی ہو۔ جی ہاں ۔۔ 
سعودی حکومت نے اس سال حج کو محدود کرنے کا فیصلہ ہےاورصرف ایک ہزار سے10 ہزارعازمین کوحج کرنےکی اجازت دی جائےگی،
یہ خبرتوآپ پڑھ ہی چکےہونگےکہ رواں سال بیرون ملک سے عازمین حج سعودی عرب نہیں آسکیں گےلیکن حفاظتی اقدامات کومزیدسخت کرنےکیلئےاوربھی کچھ فیصلے کیے ہیں۔
 
سعودی حکام کےمطابق سعودی عرب میں موجود افراد میں سے بھی 1000  سے 10 ہزار افراد ہی حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے جب کہ عازمین کو مناسک حج کی ادائیگی کے بعدسعودیہ عرب میں ہی قرنطینہ کیاجائےگا۔
 
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح اور وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آگاہ کیاکہ محدود تعداد میں حج پر جانے والے عازمین کا بھی حج سے پہلے مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔ 
 
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ 65 سال سے زائد عمر کے ہوں گے وہ حج نہیں کر سکیں گے،اوریہ کہ مستقل بیماریوں سے محفوظ افراد ہی حج کر سکیں گے۔ 
 
حجاج کی تعداد کے بارے میں ڈاکٹر صالح کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ یہ تعداد 1000 سے 10  ہزار تک ہو تاہم اس کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔
 
انہوں نے بتایا کہ مختلف ملکوں کے سفارتی مشن سے رابطہ کرکے ٹھوس حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام عازمین حج کو مناسک حج کے بعد بھی ایک مخصوص مدت تک گھروں میں آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔
----------------
 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.