Thursday, 18 December 2025 | Web Desk
بیرون ملک پاکستانی بھکاری حکومت کیلئےدرد سر بن گئے۔معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز تک پہنچ گیا۔صورتحال پر اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے کی بریفنگ ۔ بتایاکہ رواں برس51 ہزار لوگوں کو آف لوڈ کیا گیا۔ مسافروں کی اکثریت وزٹ، عمرہ اور ورک ویزا کی کیٹیگری سے تھی۔ ہزاروں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔ سب سے زیادہ 24 ہزار افراد سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیے۔ یواے ای نے 6 ہزار اور آذربائیجان نے ڈھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کونکالا۔
قومی میڈیاکی خبروں کےمطابق ، بھیک مانگنے اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کا معاملہ سنگین ہوگیا، دنیا کے مختلف ممالک سے بھیک مانگنے پر ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیے جانے کا انکشاف۔۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا، رواں سال سب سے زیادہ 24 ہزار افراد سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیے۔۔ یواے ای نے 6 ہزار اور آذربائیجان نے ڈھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا۔۔
کمیٹی کو بتایا گیاکہ عمرے کا نام لےکر یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں کو شواہد کے ساتھ آف لوڈ کیا گیا۔۔ رواں سال 24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے، جن میں سے 12 ہزار افراد تاحال واپس نہیں آئے۔۔ برما میں سیاحتی ویزے پر 4 ہزار افراد گئے، لیکن ڈھائی ہزار واپس نہیں آئے۔۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا، جعل سازی سے بیرون ملک جانے والوں کو روکنے سے پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ 118 سے 92نمبرپر آگئی ہے۔۔
پاکستانی سیاستدانوں کی بیویاں اورشوہرکہاں ہیں؟
کمیٹی کو بتایا گیا، گزشتہ سال 8 ہزار افراد غیرقانونی طور پر یورپ گئے۔۔ اس سال یہ تعداد 4 ہزار رہ گئی ہے۔۔ دبئی اور جرمنی نے پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا فری کردیا ہے۔۔ ایمی ایپلی کیشن جنوری کے وسط میں لانچ کر دی جائے گی۔۔ اس ایپلی کیشن میں بیرون ملک جانے والے روانگی سے 24 گھنٹے قبل امیگریشن کرالیں گے۔