Home / پاکستان کی ترقی میں ن لیگ کاکردارنمایاں، نوازشریف

پاکستان کی ترقی میں ن لیگ کاکردارنمایاں، نوازشریف

nawaz sharif media London

تاریخ: 1 جون 2025 | تحریر: نیوز میکرز ڈیسک

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کہتےہیں کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر ہے، اور موجودہ ملکی معاشی بہتری بھی پارٹی کی بتدریج کوششوں کا نتیجہ ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، جہاں وہ طبی معائنے کے لیے موجود ہیں، نواز شریف نے کہا:
"مسلم لیگ ن نے نہ صرف پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا بلکہ میزائل ٹیکنالوجی بھی فراہم کی۔ ہر شعبے کی ترقی میں ہمارا کردار نمایاں رہا ہے۔”

سابق حکومت پر تنقید

انہوں نےسابقہ پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
"انہوں نے ملک کو جس حالت میں چھوڑا، مسلم لیگ ن اسے آہستہ آہستہ بہتری کی جانب لے جا رہی ہے۔ حالات میں بہتری آ رہی ہے، معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔”

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام صرف نعروں پر نہیں بلکہ کام پر ووٹ دیتے ہیں۔
"سیاست کے ساتھ ساتھ کارکردگی بھی ضروری ہے۔”

معاشی ترقی اور دفاعی تعاون کا حوالہ

سابق وزیراعظم نے اپنےدورحکومت کی معاشی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ
"ہمارے دور میں روپے کی قدر چار سال تک مستحکم رہی اور شرح نمو 7 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ مل کر پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر جیسے جدید لڑاکا طیارے تیار کیے، جو ملک کی دفاعی صلاحیت میں اہم اضافہ ہے۔

ذاتی مصروفیات

واضح رہے کہ نواز شریف طبی معائنے کے لیے لندن پہنچے ہیں اور عید بھی وہیں منائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Interior minister Mohsin Naqvi role for Imran Khan treatment

عمران خان کےعلاج میں محسن نقوی کاکردار

Tuesday, 17 February 2026 | Web Desk دی نیوزکےسینئرانویسٹی گیٹوصحافی انصارعباسی کی خبرکےمطابق ، عمران …