Sunday, 28 December 2025 | Web Desk
ہم نےایساآرمی چیف لگایاجس نےبھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرمودی کومنہ توڑجواب دیا ۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نےمودی کواوقات یاددلادی ۔ شہیدمحترمہ بینظیربھٹوکی 18ویں برسی پرگڑھی خدابخش میں جلسہ عام سےخطاب کرتےہوئےکہادنیانےلحاظ کیاورنہ جنگ میں بھارت کےمزیدجہازگراسکتےتھے۔
بھارتی وزیراعظم کوللکارتےہوئےصدرزرداری نےکہامودی تم دنیابھرکااسلحہ خریدسکتےہولیکن وہ دل اورگردہ کہاں سےلاوگےجوہمارےآرمی چیف کےپاس ہے۔ ہم چاہتےتوبھارت کےوکرانت کوبھی نشانہ بناسکتےتھے لیکن بھارت شکرکرےہم نےخیال کیا۔
آصف زرداری نےکہا،مودی کو پتا چل گیا کہ ہم پاکستان کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ بھول جاؤ روٹی ہوگی گولی ہوگی، ہم گولیاں ماریں گے خود کو دنیا کی بڑی معیشت کہتےہوتم چاردن جنگ نہیں کرسکے،تم وہ دل گردہ کہاں سے لاؤ گے جو ہمارےفوجی سربراہ کا ہے۔ کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یاد رکھے یہاں زرداری بیٹھا ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والا یاد رکھے یہاں پیپلزپارٹی اور جیالے موجود ہیں۔ بی بی کی شہادت کےبعدپاکستان کھپےکانعرہ لگایا۔ پاکستان قائم ہےاورہمیشہ قائم رہےگا۔ اگرکسی نےپھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں۔
صدر آصف زرداری نےبتایاکہ میرے ملٹری سیکرٹری نےکہا سر جنگ شروع ہوگئی ہے، بنکر میں چلیں، میں نےاپنی ملٹری سیکٹری کو کہا مردمیدان میں مرتےہیں بنکرمیں نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن جو بھی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھےگا تو یاد رکھے ہمارا چیف ان کو ناکوں چنے چبوادے گا۔
تحریک یااحتجاج ۔۔ عمران خان نےاہم شخصیات کواختیاردےدیا
صدر مملکت نے عمران خان کا نام لیےکہاکہ ایک بیوقوف آدمی نے چار سال میں دنیا بھر سے ہمارے تعلقات خراب کیے، ملک کی معیشت تباہ کردی۔ آہستہ آہستہ ساری دنیا سے دوبارہ تعلقات ٹھیک کیے ہیں۔