Home / شہلارضاکابڑادعویٰ،جہانگیرترین کی بڑی تردید

شہلارضاکابڑادعویٰ،جہانگیرترین کی بڑی تردید

Jehangir Tareen and Shehla Raza

ویب ڈیسک ۔۔ پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔

شہلا رضاکےحوالےسےمیڈیاپرچلنےوالےایک بیان میں کہاگیاکہ جہانگیر ترین نے پی پی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہےاوروہ اگلےہفتےکراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنےجارہےہیں۔

شہلارضاکےمطابق ان خیال ہے جہانگیر ترین آصف زرداری سے ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑ نے اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اگرایساہوگیاتونہ عثمان بزدار رہے گا اورنہ عمران نیازی۔

دوسری جانب جہانگیرترین نےشہلارضاکےدعوےکی سختی سےتردیدکی ہے۔ ان کاکہناہےکہ آصف زرداری سےملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ ان کےحوالےسےمیڈیاپرجھوٹی خبریں چلوائی جارہی ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Minahil Malik new video

ایک اورقابل اعتراض ویڈیو، ایک اورتنازع

مشہورپاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بارپھراپنی نئی قابل اعتراض ویڈیوکےباعث خبروں کی زَد میں …