ویب ڈیسک ۔۔ سیالکوٹ میں وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرسونیاصدف سےبدکلامی کے معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف نےسخت ردعمل کااظہارکیاہے۔
سیالکوٹ کےرمضان بازارمیں پیش آنےوالےواقعےکےفوری بعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےسونیاصدف کاکہناتھاکہ ہم روزانہ ذلیل خوار ہوتے ہیں، یہ بات کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔
سونیا صدف نے کہا کہ اگر ایک پھل گرمی کی وجہ سے خراب بھی ہوگیا تو یہ غلطی بھی ہوسکتی ہے۔
سونیاصدف سےفردوس عاشق اعوان کی بدتمیزی کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوتےہی ٹویٹرپراےسی سیالکوٹ سےاظہاریکجہتی کیلئےٹاپ ٹرینڈبن گیاجس میں لوگوں کی اکثریت نےمعاون خصوصی کےروئیےکی مذمت کی۔
چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق ملک نےبھی اےسی سیالکوٹ سےہونےوالی بدسلوکی کی مذمت کرتےہوئےکہاکہ ایک سرکاری افسرسےاس قسم کاسلوک قابل مذمت ہے،اپنےتحفظات وزیراعلیٰ تک پہنچادئیےہیں ۔
وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈارنےبھی سونیاصدف سےاظہاریکجہتی کرتےہوئےکہاوہ ایک محنتی افسرہیں وہ ذاتی طورپرانہیں جانتےہیں ۔
مریم نوازنےاپنی ٹویٹ میں کہاکہ حکومت اپنی ناکامی کاملبہ کیسےایک سرکاری افسرپرڈال سکتی ہے،سرکاری افسران ان کےذاتی ملازم نہیں ۔ سونیاصدف سےمعافی مانگی جائے۔