ویب ڈیسک ۔۔ اےاین پی کےپی ڈی ایم چھوڑنےاورپی ڈی ایم کی قیادت پرالزامات کےبعدجے یو آئی ف کےکاکڑاردعمل بھی سامنےآگیاہے۔
سیکرٹری جنرل جےیوآئی ف عبدالغفورحیدری کہتے ہیں تاریخ میں ایسا رسوا کن عمل نہیں ہواجس کامظاہرہ عوامی نیشنل پارٹی اورپیپلزپارٹی کی جانب سےکیاگیاہے۔
عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ جھکنے اور بکنے کے بھی طریقے ہوتے ہیں، جس طرح کا پیپلزپارٹی اوراے این پی نے کا کردار ادا کیا اس سے جگ ہنسائی ہوئی۔ انہوں نےمزیدکہاکہ کسی کوشوکازنوٹس دیناکوئی بری بات نہیں ۔ یہ اتحاد تحریک کے لیےبنا ہےالیکشن کیلئےنہیں۔ تحریکوں میں وہ لوگ چلتے ہیں جوہرقسم کادباؤبرادشت اور مشکلات کو عبور کرنےکاحوصلہ رکھتےہیں۔ یہ جماعتیں دباؤ برداشت نہیں کرسکتیں توان کی مرضی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم توقع کررہی تھی کہ پی ڈی ایم انہیں مہنگائی ،آٹے ،چینی کی کرپشن سے نجات دلائےگی لیکن اے این پی نے فاش غلطی کی ۔ رہنماجےیوآئی ف نےکہاکہ یہ وقت بتائےگا کہ کوں غلط تھااورکون صحیح ؟