Home / این اے75ڈسکہ : بات الیکشن سےآگےنکل گئی

این اے75ڈسکہ : بات الیکشن سےآگےنکل گئی

Ahsan Iqbal PML-N

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نےاین اے75ڈسکہ میں نئےسرےسےپولنگ کافیصلہ برقرارنہ رکھااورصرف بیس پولنگ اسٹیشن پرری پولنگ کافیصلہ دیاتواس کامطلب الیکشن چوری کرنےوالوں کوبیل آءوٹ پیکیج دیناہوگا۔

ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن کےرہنمااحسن اقبال نےشاہدخاقان عباسی اورمریم اورنگزیب کےہمراہ اسلام آبادمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےکیا۔

احسن اقبال نےکہاکہ یہ پہلی مرتبہ ہواہےکہ کسی حکومت کی جانب سےمنظم دھاندلی کی سازش پکڑی گئی ہے۔ عوام کےووٹوں پرڈاکہ مارنےکی کوشش کی گئی ۔ نجانےحکومت ڈسکہ کےالیکشن پرکس کس طرح اثراندازہوئی ۔ امیدکرتےہیں کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کےحلقےمیں دوبارہ الیکشن کےفیصلےکواپ ہولڈکرےگی ۔

اس موقع پرمیڈیاسےخطاب کرتےہوئےشاہدخاقان عباسی بولےکہ این اے75ڈسکہ کےضمنی الیکشن میں حیرت انگیزطورپرتمام دس کےدس پریزائیڈنگ افسران کوایک ہی جگہ پرلےجایاگیا،وہ وہاں 8سے10گھنٹےرہےاورپھرانہیں ایک ہی وقت پرصبح کوریٹرننگ افسرکےدفترپہنچایاگیا۔

اب یہ محض الیکشن کی بات نہیں ، سوال یہ ہےکہ ان پریزائیڈنگ افسران کوکس نےاغواکیا؟ یہ تووہ پریزائیڈنگ افسران ہیں جوپکڑےگئے،جونہیں پکڑےگئےان کی کیابات کریں ۔

آج سپریم کورٹ پرلازم ہےکہ وہ یہ پوچھےکہ ان پریزائیڈنگ افسران کوکس نےاغواکیا؟

یہ بھی چیک کریں

Minahil Malik new video

ایک اورقابل اعتراض ویڈیو، ایک اورتنازع

مشہورپاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بارپھراپنی نئی قابل اعتراض ویڈیوکےباعث خبروں کی زَد میں …