Home / چین کاامریکی اسلحہ سازکمپنیوں پرپابندیاں لگانےکااعلان

چین کاامریکی اسلحہ سازکمپنیوں پرپابندیاں لگانےکااعلان

China Foreign Office

ویب ڈیسک ۔۔ چین اورامریکاکےدرمیان ان دنوں کشیدگی عروج پرپہنچ چکی ہےاوربیجنگ نےاعلان کیاہےکہ وہ ان تمام امریکی کمپنیوں پرپابندیاں لگادےجوتائیوان کواسلحےکی فروخت میں ملوث ہیں ۔

اس سلسلےمیں چینی وزارت خارجہ کےترجمان ژاولی جیان نےدوٹوک الفاظ میں واضح کردیاہےکہ وہ تائیوان کواسلحےکی فروخت میں ملوث امریکی کمپنی لاک ہیڈمارٹن ، بوئنگ کےڈیفنس ڈویژن اوردوسری اسلحہ سازکمپنوں پرپابندیاں لگادےگا۔

واضح رہےکہ چین تائیوان کےاپنےملک کاحصہ قراردیتاہےاوروہ سمجھتاہےکہ اگرضروری ہواتووہ قوت کااستعمال کرکےبھی اسےحاصل کرسکتاہے۔

یہاں یہ امرواضح کرنابھی ضروری ہےکہ امریکاچین کوزچ کرنےاوراسےنیچادکھانےکیلئےتائیوان کواستعمال کرتاہےاوراب اسےاسلحہ بیچ کرخطےمیں کشیدگی کوبڑھانےکاموجب بن رہاہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نےتائیوان کو135فضاسےزمین پرمارکرنےوالےمیزائل فروخت کرنےکی تصدیق کی ہے۔ اس کےعلاوہ 110ائیرریکونیسنس پاڈزاور11موبائل لائٹ راکٹ لانچرزکی فروخت کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ اس طرح حال ہی میں امریکانےتائیوان کوکم وبیش 2ارب ڈالرکےاسلحےکی فروخت کی ہے۔

اس کےعلاوہ تائیوان کوسلامرمیزائل بھی دئیےگئےہیں ۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کےبیان کےمطابق سلامرمیزائل تائیوان کودینےکامقصداس کےدفاع کومضبوط بناناہےکیوںکہ یہ میزائل روشنی اوراندھیرےمیں ، سمندراورخشکی میں حرکت کرنےوالی یاساکت کسی بھی شےکونشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتےہیں ۔

دوسری جانب چین نےبھی تائیوان پردباوبڑھانےکیلئےاس کی فضائی حدودکی خلاف ورزیاں شروع کردی ہیں ۔ چین کےجنگی جہازاکثرتائیوان کی حدودمیں پروازکرتےپائےجاتےہیں ۔ یادرہےکہ ون چائنہ پالیسی کےتحت چین تائیوان کواپناحصہ سجمھتاہےاوراس کےمطابق تائیوان کواسلحہ بیچ کرامریکا1970میں چین اورامریکاکےدرمیان ہونےوالےسفارتی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے