Wednesday, 03 December 2025 | Web Desk
بھارت کی ون ڈے ٹیم میں کھلاڑیوں کےدرمیان مسائل گہرےہوتےدکھائی دے رہےہیں۔ بھارتی میڈیا میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیراورویرات کوہلی کے درمیان تعلقات مزید بگڑنے کی خبریں زور پکڑتی جا رہی ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل رائے پور کے ایئر پورٹ موجود بھارتی ٹیم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس سے یہ سمجھا جا رہا ہے کہ ویرات کوہلی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیرکےدرمیان فاصلےبڑھتےجارہےہیں کیونکہ کوہلی گوتم سے دوربیٹھےپراگیان اوجھا کے ساتھ محوگفتگوہیں۔
ایئر پورٹ پر ویٹنگ میں موجود ٹیم کے فلمائے گئے کلپ میں پراگیان اوجھا اور ویرات کوہلی کوکسی سنجیدہ بات چیت میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ون ڈے ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ کوہلی اور روہت کی جانب سے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد سے ہیڈ کوچ اور سینیئر کھلاڑیوں کے تعلقات میں دراڑیں کھل کر سامنے آئی ہیں۔
واضح رہے اس وقت بھارت میں ویرات کوہلی کی ون ڈے ٹیم میں جگہ اور 50 اوورز ورلڈ کپ 2027 میں ٹیم کا حصہ ہونے پر بحث جاری ہے۔ قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کی ہدایت کےباوجوداس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
علی ترین کاملتان سلطانزسےعلیحدگی کااعلان
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف اپنی 52ویں ون ڈے سنچری اسکور کی تھی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ڈومیسٹک سطح پر کھیلنے سے معذرت کر لی ہے، جس کی وجہ سے کرکٹ بورڈ میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔