Tag Archives: Chairman Senate

پی ڈی ایم کے7ووٹ کیونکرمستردہو ئے؟

Senate of Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں7مسترد شدہ ووٹوں کےمعاملےکاڈراپ سین ہوگیا۔ جیونیوزکی رپورٹ کےمطابق جن سات سینیٹرزنےیوسف رضاگیلانی کےنام پرمہرلگائی انہیں ایساکرنےکیلئےخودپی ڈی ایم قیادت نےکہاتھا۔ پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق پی پی پی اور پی ڈی ایم کے جن 7 سینیٹرز کے ووٹ مسترد ہوئے ان پر پہلے سے شبہ تھا۔ ذرائع کاحوالہ ددیتےہوئےچینل نےرپورٹ کیاکہ ساتوں سینیٹرز نے جان بوحھ کر یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگائی تھی، ان 7 ارکان کو پی ڈی ایم قیادت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگائیں تاکہ ثابت ہو …

مزید پڑھیں »

سینیٹ چیئرمین کاالیکشن ،پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کاانکشاف

Hidden Camera

ویب ڈیسک ۔۔ سینیٹ چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سےپہلےاپوزیشن کےسنگین الزامات نےپورےملک میں کھلبلی مچادی اورپورےالیکشن پروسیس پرسوالیہ نشان کھڑےکردئیے۔ جی ہاں ن لیگ کےڈاکٹرمصدق ملک اوربلاول بھٹوکےترجمان مصطفیٰ نوازکھوکھرکےمطابق آج صبح جب وہ سینیٹ چیئرمین کےالیکشن کیلئےبنائےگئےپولنگ بوتھ میں گئےتوانہوں نےدیکھاوہاں خفیہ طورپرکیمرےلگائےگئےتھےتاکہ یہ دیکھاجاسکےکہ کس نےکسےووٹ ڈالا۔ میڈیاسےبات کرتےہوئےمصدق ملک کاکہناتھاکہ حکومت نےسینیٹ چیئرمین کےالیکشن کوڈسکہ نمبرٹوبنانےکی کوشش کی ۔ انہوں نےسپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن سےمطالبہ کیاکہ معاملےکی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اوراس سب کےپیچھےموجودماسٹرمائنڈکوقرارواقعی سزادی جائے۔ ترجمان بلاول بھٹومصطفیٰ نوازکھوکھرنےکہاکہ الیکشن چوری کرنےکایہ منصوبہ تھاجوپکڑاگیا ۔ انہوں نےکہا کہ سیکریسی آف الیکشن کوخراب کرناقانونی طورپرجرم …

مزید پڑھیں »

چیئرمین سینیٹ کیلئےیوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کےمشترکہ امیدوارنامزد

Syed Yousaf Raza Gillani

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نےسابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کومتفقہ طورپرسینیٹ چیئرمین کےالیکشن میں اپناامیدوارنامزدکردیاہے۔ اتوارکےروزاسلام آبادمیں ہونےوالےپی ڈی ایم کےاجلاس میں مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت اس موضوع پرمشاورت ہوئی جس کےبعدسب نےیوسف رضاگیلانی کےنام پراتفاق کیااورانہیں اپنامتفقہ امیدوارنامزدکیا۔ اس موقع پربات کرتےہوئےیوسف رضاگیلانی نےپی ڈی ایم جماعتوں کاشکریہ اداکیااورکہاکہ وہ ان کےاعتمادپرپورااترنےکی بھرپورکوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں »

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کابوریابسترگول

Sadiq Sanjrani

ویب ڈیسک ۔۔ سینیٹ الیکشن کےبعدسینیٹ میں اپوزیشن اتحادکوحکومتی اتحادپربرتری حاصل ہوگئی ہے۔  جی ہاں تین مارچ کوہونےوالےسینیٹ الیکشن کےنتائج کےبعدسینیٹ میں حکومتی اتحادکےارکان کی تعداد 47 جبکہ اپوزیشن اتحادکےارکان کی تعداد53ہوگئی ہے۔ یوں ایوان بالایعنی سینیٹ میں اپوزیشن اتحادکوحکومتی اتحادپر6ووٹوں کی برتری حاصل ہوگئی ہےاوراس برتری کےبعدچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کابوریابسترگول ہونےکی راہ ہموارہوگئی ہے۔ ممکنہ طورپریوسف رضاگیلانی کونیاچیئرمین سینیٹ بنایاجائےگا۔

مزید پڑھیں »