Below Header Banner Area
Home / ایک سال کیلئےپابندی کاشکارعمراکمل کیلئےاچھی خبر

ایک سال کیلئےپابندی کاشکارعمراکمل کیلئےاچھی خبر

Above Article Banner Area

ویب ڈیسک ۔ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔

عالمی ثالثی عدالت نے قومی کرکٹر پر 42 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

اس سے قبل عمر اکمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال کی سزا سنائی گئی تھی۔کرکٹر عمر اکمل اور پی سی بی نے کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل کی تھی ، پی سی بی نے 36 ماہ کی سزا 18 ماہ ہونے پر اپیل دائر کی تھی جبکہ عمر اکمل نے آزاد ایڈ جیوڈیکٹر کی جانب سے 18 ماہ کی سزا پر اپیل کی تھی ۔

پی ایس ایل فائیو سے قبل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو سزا سنائی گئی تھی، کھیلوں کی ثالثی عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد یکم دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ ۔

واضح رہےکہ عمراکمل اپنی سزاکی مدت پہلےہی پوری کرچکےہیں اوراس کامطلب ہےکہ وہ اب کرکٹ کھیلنےکےاہل ہوجائیں گے ۔

Below Article Banner Area

یہ بھی چیک کریں

Pakistan Super League

پی ایس ایل 9جون سےشروع ہوگا

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) تھا جس کاانتظاروہ شاہکارآگیا۔ پاکستان سپرلیگ کےآسمان پرچھائےغیریقینی کےبادل چھٹ گئےاورپاکستان کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔