ویب ڈیسک ۔۔ امریکی اخبارفنانشل ٹائمزنےخدشہ ظاہرکیاہےکہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اخبارکی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائرانتہائی حدتک گرگئےہیں اوراوپرسےبجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن نے مشکلات میں مزیداضافہ کردیاہے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث پاکستان میں ادائیگیوں کاتوازن بری طرح سےبگڑچکاہےاورکاروبار کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 5 بلین ڈالرز سے بھی کم ہیں جو ایک مہینے کی امپورٹ سے بھی کم ہیں۔
رپورٹ کےمطابق شہباز شریف کی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان 7بلین ڈالر کے امدادی پیکج پر مذاکرات تعطل کا شکارہیں۔ اس پیکج کو گزشتہ سال روک لیا گیا تھا۔
ان حالات کےتناظرمیں تجزیہ کاروں نےخدشہ ظاہرکیاہےکہ پاکستان کی معاشی صورتحال سنگین ہوگئی ہے اوراس کا حال بھی خدانخواستہ سری لنکا جیسا ہوسکتاہے۔