Home / چھوٹےقرض خواہوں کیلئےاسٹیٹ بنک کابڑااعلان

چھوٹےقرض خواہوں کیلئےاسٹیٹ بنک کابڑااعلان

Conditions withdrawn for MFB loans for small borrowers

ویب ڈیسک ۔۔ چھوٹے قرض دہندگان کی سہولت کے لیےاہم اقدام۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےمائیکرو فنانس بینکوں سے قرض حاصل کرنے کے لیے تحریری اعلامیے اور کریڈٹ انفارمیشن رپورٹ کی شرائط کو ختم کردیا۔

سٹیٹ بنک نے کریڈٹ انفارمیشن رپورٹ (سی آئی آر) حاصل کرنے کی ضرورت کو ہموار کرنے اور مائیکرو فنانس قرض دہندگان کی دستاویزی ضروریات کو آسان بنانےکیلئے پروڈنشل ریگولیشنز میں تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں۔

اس اقدام کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور چھوٹے قرض لینے والوں کے لیے بڑے مواقع پیدا کرنے میں مائیکروفنانس بنکوں کے کردار کو بڑھانا ہے۔ اس سے پہلےایم ایف بی کو قرض لینے والوں سے دیگر مالیاتی اداروں سے پہلے سے حاصل کردہ سہولیات کے بارے میں تحریری اعلامیہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی تھی۔

اسٹیٹ بینک اور حکومت دونوں کا ماننا ہے کہ ایم ایف بی روزگار اور آمدنی میں اضافے کے لیے پرکشش مائیکرو فنانس پیکج کی پیشکش کرکے بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور غربت کو ختم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ یہ اس شعبے کو معیشت کی نمو کو تیز کرنے، خواتین کو بااختیار بنانے، مالیاتی حجم میں اضافہ اور رسائی کو آسان بنانے کے لیے بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

New tax measurements under consideration by FBR

ہوشیار ۔۔ ٹیکسوں کی نئی تلوارچلنےکوتیار

ویب ڈیسک ۔۔ آئی ایم ایف پروگرام کوبحال کروانے،درپیش معاشی مشکلات پرقابوپانےاورمعیشت کواس کےپاوں پرکھڑاکرنےکیلئےاتحادی …