Home / ایف بی آرکاورچوئل سماعتوں کااعلان

ایف بی آرکاورچوئل سماعتوں کااعلان

FBR starting online hearing

ویب ڈیسک ۔۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اگلے ماہ آن لائن سماعتوں کا ایک سلسلہ شروع کررہا ہے جس سے ٹیکس دہندگان اپنی شکایات براہ راست ٹیکس حکام کے پاس درج کرواسکیں گے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو حیدرعلی دھاریجوکاکہناتھاکہ شفافیت اولین ترجیح ہے، کیونکہ شکایات کے ازالے کے لیے تمام طریقہ کار اوردستاویزات آن لائن کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ آسانی سے انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ وہ ایک کلک کےساتھ اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔ایف بی آرکمشنر نے مزیدکہا کہ اسی طرح ریفنڈ کی ادائیگی کا نظام مکمل طورپرخودکارہو چکا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں چمڑے کے برآمد کنندگان کو 1.6 بلین روپےواپس کئےگئےجو گزشتہ سال کی اسی مدت میں ادا کیےگئے1 ارب روپےتھے۔

کاٹی کےسرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے شکایت کی کہ ٹیکس حکام نے بروقت ادائیگیاں نہیں کیں جس کے نتیجے میں 2007 سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پاس ریفنڈز کی ایک بڑی رقم باقی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

whatsapp new group chat feature

بتیس (32)لوگ ایک ساتھ کال پر – واٹس ایپ کانیافیچر

ویب ڈیسک ۔۔ واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےجلدایک زبردست فیچرلانچ کرنےجارہاہےجس کےذریعےآپ دوستوں کو صرف ایک …