Home / زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافےکیلئےاسٹیٹ بنک کی نئی پالیسی

زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافےکیلئےاسٹیٹ بنک کی نئی پالیسی

ویب ڈیسک ۔۔

زرمبادلہ کےذخائر بڑھانےکےلیےاسٹیٹ بینک نےنئی حکمت عملی تیارکی ہے جس کی وضاحت کرتےہوئےگورنراسٹیٹ بینک رضاباقر کہتےہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی آئندہ ہفتےسےڈیجیٹل اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

یادرہےکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی بازگشت کئی روز سے سنائی دے رہی تھی اوراس حوالےسےگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وزیراعظم عمران خان کوتفصیلی بریفنگ بھی دی تھی ۔

رضاباقرنےعالمی جریدے کو انٹرویو میں اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کیں ہیں جس کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ آٹھ مقامی بینکوں کے ذریعے ڈالر اور پاکستانی روپے میں کھول سکیں گے اوریہ کہ ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بنیادی بینکنگ سہولتوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اورحکومت پاکستان کے تمسکات کی خریداری کی جاسکے گی۔

خبرکےمطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر اور روپے میں پانچ مختلف مدت کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا اشارہ بھی دیا ہے۔ انہوں نے ڈالر سرٹیفکیٹ پر5 سے7 فیصد جبکہ روپے اکاؤنٹ پر9 سے11فیصد منافع دیےجانےکاعندیہ دیا ہے۔

انٹرویو کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہنگائی کی صورتحال سے مطمین ہیں، تاہم شرح سود کا تعین کرنے کا اختیار مانیٹری پالیسی کمیٹی کےپاس ہے۔ پالیسیوں کا محورمعاشی نمو اور روزگار بڑھانے پر ہے۔

ڈاکٹر رضا باقرکےمطابق مقامی اور برآمدی شعبے کا منظر نامہ قدرے بہتر ہے، امید ہے کہ معاشی ترقی کا سفر پائیدار ہوگا

یہ بھی چیک کریں

internet services in Pakistan

انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کاکہناہےملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز’اکتوبرکے …