کوروناوائرس : کئی کمپنیاں دیوالیہ ہونےکاخدشہ ، اسٹیٹ بنک

ویب ڈیسک ۔۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےکوروناوائرس کےمعیشت پرپڑنےوالےاثرات پرایک رپورٹ جاری کی ہےجس کےمطابق معاشی سست روی سے محصولات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، وبا کو قابو کرنے کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا جس سے فیکٹروں اور کاروباروی طبقے کا کیش فلو مثاثر ہوا، اگر یہی صورتحال جاری رہی تو کئی کمپنیاں دیوالیہ ہوسکتی ہیں۔

رپورٹ میں خبردارکیاگیا ہے کہ کمپنیاں دیوالیہ ہونے سے بینکوں کی آمدنی متاثرہوگی اور کاروبار بند ہونے سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ موجودہ صورتحال میں زرمبادلہ کے ذخائرگھٹ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب تجارت مثاثر ہوئی جبکہ عالمی معیشت مثاثر ہونے سے ترسیلات زر اور سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی۔ کورونا کے باعث مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں، عوام کی قوت خرید گھٹ گئی اور بیرونی سرمایہ کاری بھی کم ہوگئی۔

سٹیٹ بنک نےروپے کی قدر میں کمی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو روپے کی قدر میں کمی کا خدشہ ہے، معاشی ترقی کی شرح اور بجٹ متاثر ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

International Monetary Fund

آئی ایم ایف پاکستان کیلئےقرضہ پروگرام بحال کرنےپرمتفق

ویب ڈیسک ۔۔ عالمی مالیاتی فنڈیعنی آئی ایم ایف اورپاکستان کےدرمیان اسٹاف سطح پراصلاحات کےمعاہدےپراتفاق …