کل سےپٹرول مزیدمہنگاہونےکاامکان

Petrol Prices in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت کی جانب سےیکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

ذرائع کاکہناہےکہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پیٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا ہے۔

ذرائع کامزیدکہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر لیوی 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔

ذرائع کامزیدکہناہےنئے ماہ کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری سےکرے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Federal Board of Revenue

عوام پرمہنگائی کےمزیدحملوں کی تیاری

ویب ڈیسک ۔۔ مہنگائی کی چکی میں پستےپاکستانی عوام کیلئےمہنگائی مزیدبڑھنےجارہی ہےکیونکہ حکومت نےآئی ایم …