مخصوص ٹیکسٹائل آئٹمزپرٹیکس چھوٹ ختم

Pakistan Commerce Minister

ویب ڈیسک ۔۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدکہتے ہیں حکومت نے ٹیکسٹائل شعبے کے مخصوص آئٹمز پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنےکی منظوری دے دی ہے، چمڑے، انجینئرنگ، کیمیکل، فارما اور فوڈ کے شعبے میں بھی ایسی سہولتیں دی جائیں گی ۔

عبدالرزاق داؤد کامزیدکہناتھا کہ ای سی سی نے سنتھیٹک فائبر پر ریگولیٹری اور ایڈیشنل ڈیوٹی ختم کرنےکی منظوری دےدی ہے، اون اور ڈیجیٹل بیس فائبر پر بھی ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مشیرتجارت کےمطابق یہ اقدام خام مال پر عائد ڈیوٹیز کی کمی کے لیے بنائی گئی پالیسی کا حصہ ہے، یہ ’پاکستان میڈ‘ اور برآمدات کے فروغ کے حوالے سے اقدام کا حصہ ہے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ ڈیوٹیزمیں کمی اورخاتمے سے مقابلے کا رحجان پیدا ہوگا، چمڑے، انجینئرنگ، کیمیکل، فارما اور فوڈ کے شعبے میں بھی ایسے اقدامات لیے جائیں گے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ڈیوٹیز کے خاتمے کا نوٹیفکیشن کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

International Monetary Fund

آئی ایم ایف پاکستان کیلئےقرضہ پروگرام بحال کرنےپرمتفق

ویب ڈیسک ۔۔ عالمی مالیاتی فنڈیعنی آئی ایم ایف اورپاکستان کےدرمیان اسٹاف سطح پراصلاحات کےمعاہدےپراتفاق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔