پشاورزلمی نےلیجنڈ بلےبازہاشم آملہ کو چن لیا ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کےحوالےسےایک اچھی خبریہ ہے کہ جنوبی افریقا کے بیٹنگ لیجنڈ ہاشم آملہ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے بطور بیٹنگ مینٹور زلمی سے معاہدہ کر لیا ہے۔
زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ہاشم آملہ کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈگ آؤٹ میں موجودگی سے نئےکھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو گا اور کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے گُر سیکھنے کو ملیں گے۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈ بلے باز اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں، انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔