News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

امریکی باسکٹ بال لیجنڈاسٹیفن جیکسن نےاسلام قبول کرلیا

امریکی باسکٹ بال لیجنڈاسٹیفن جیکسن نےاسلام قبول کرلیا
اپ لوڈ :- جمعرات 28 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 67

ویب ڈیسک ۔۔ معروف امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔۔
 
اسٹیفن جیکسن کا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے ہے اور وہ دنیائے باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی رہ چکے ہیں۔
 
اسٹیفن جیکسن نے اپنے کیرئیر میں 14 سیزن کھیلے ہیں اور ان کے 12 ہزار سے زائد پوائنٹس ہیں۔ انہوں نے 2015 میں لیگز سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
 
جیکسن نے خود ہی انسٹاگرام پر اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مسجد میں سب کے سامنے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرتے ہیں۔  
 
اسلام قبول کرنے کے اعلان کے بعد سے ہی مشہور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اسٹیفن کو مبارکباد  دینے سلسلہ جاری ہے۔ یہ ابھی پتانہیں چلاکہ اسٹیفن جیکسن نےقبول اسلام کےبعداپنااسلامی نام کیارکھاہے؟ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.