چودہ سال بعددورہ،17سال بعدامپائرنگ

ویب ڈیسک ۔۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم چودہ سال پاکستان کےدورےپرکراچی پہنچ گئی ۔ مہمان ٹیم اپنےدورےکےدوران دوٹیسٹ اورتین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلےگی ۔
جنوبی افریقن ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کررہےہیں ۔ ٹیم میں 27کھلاڑی اور11آفیشنلزشامل ہیں ۔ پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان پہلاٹیسٹ چھبیس جنوری سےکراچی جبکہ دوسرا4فروری سےراولپنڈی میں کھیلاجائےگا۔
دوٹیسٹ میچوں کی سیریزکےبعدجنوبی افریقہ کےمزیدکچھ کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کھیلنےپاکستان آئیں گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچزلاہورمیں کھیلےجائیں گے۔
جنوبی افریقہ کےدورےکی خاص بات یہ ہےکہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کےفرائض آئی سی سی ایلیٹ امپائرعلیم ڈارانجام دینگے۔ وہ سترہ سال بعدپاکستان میں کسی ٹیسٹ کی امپائرنگ کرینگے۔