News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

پاکستان نےنیوزی لینڈکونمبرون پوزیشن دلادی ۔۔

پاکستان نےنیوزی لینڈکونمبرون پوزیشن دلادی ۔۔
اپ لوڈ :- بدھ 06 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 58

ویب ڈیسک ۔۔ نیوزی لینڈ نےاپنی آل راءونڈ پرفارمنس کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ کر لیا۔ اس شکست کےبعدآئی سی سی رینکنگ کےمطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی بارٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔
 
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرےاورآخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 362 رنز کے خسارے سے دوچار پاکستانی ٹیم نے 8 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو نیوزی لینڈ کو نائٹ واچ مین محمد عباس کی وکٹ لینے میں زیادہ دیر نہ لگی جو صرف تین رنز بنا سکے۔
 
 قائم مقام کپتان محمد رضوان اس مرتبہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور جب وہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو 98 رنز پر آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 186رنز پر ڈھیر ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے میچ میں اننگز اور 176 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
 
نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں سمیت میچ میں مجموعی 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
 
کین ولیمسن کو سب سے زیادہ رنز بنانے اور بہترین انداز قیادت پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.