News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کیویزکی اونچی اڑان کےآگےشاہین بےبسی کاشکار

کیویزکی اونچی اڑان کےآگےشاہین بےبسی کاشکار
اپ لوڈ :- منگل 05 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 52

 
ویب ڈیسک ۔۔ نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن اور ہنری نکولس کی شانداربیٹنگ کےسہارے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں362 رنز کی برتری حاصل کرکے مہمان ٹیم کواننگزکی شکست کےخطرے سےدوچارکردیا۔
 
کرائسٹ چرچ میں کھیلےجارہے سیریز کے دوسرےاورآخری ٹیسٹ کےتیسرے دن نیوزی لینڈ نے 286 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگزدوبارہ شروع کی تو کین ولیمسن 112 اور ہنری نکولس 89 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔
 
دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی باؤلرزکی جم کرپٹائی کی۔ تیسرے روز کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکلز  کے درمیان 369 رنز کی شراکت ہوئی۔
 
نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 362 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
 
پاکستان کی جانب سے محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جس کے لیے انہوں نے بالترتیب 98، 101 اور 106 رنز دیے۔
 
پاکستان کیلئے نسیم شاہ سب سےمہنگےبولرثابت ہوئے جنہوں نے 26 اوورز میں 141 رنزدئیےاور کوئی وکٹ بھی نہ لی۔ ادھر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ظفر گوہر نے بھی 32 اوورز میں 159 رنزدیکرکوئی اچھاتاثرنہیں چھوڑا۔
 
 بھاری بھرکم رنزکےبوجھ تلےدبی پاکستانی ٹیم نےدوسری اننگز شروع کی تو 8ویں اوور میں 3 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، شان نے پہلی اننگز میں بھی اسکور بورڈ کو زحمت نہیں دی تھی۔ 
 
اب صورتحال یہ ہےکہ پاکستان کو میچ میں اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 354 رنز درکار ہیں جہاں پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 297 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
 
نیوزی لینڈ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پہلے ہی 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔.

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.