News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

نیوزی لینڈ کےخلاف سیریزسےپہلےقومی ٹیم کوبڑادھچکا

نیوزی لینڈ کےخلاف سیریزسےپہلےقومی ٹیم کوبڑادھچکا
اپ لوڈ :- اِتوار 13 دسمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 33

ویب ڈیسک ۔۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے قبل ہی پاکستان کو بڑا دھچکا۔ انگوٹھےمیں فریکچرکےباعث کپتان بابر اعظم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
 
پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہوئے۔
 
تفصیلات کےمطابق کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن میں تھرو ڈاؤن کے دوران ایک گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی، جس کے بعد انہیں ہستپال منتقل کیا گیا جہاں ایکس رے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔
 
اعلامیے کے مطابق فریکچر کے باعث بابر اعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اپنی جسمانی تربیت جاری رکھیں گے جبکہ اس دوران میڈیکل پینل ان کی انجری کا جائزہ لیتا رہے گا۔
 
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 دسمبر سے شروع ہوگی اور اس کا آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
 
شاداب خان (کپتان)، سرفراز احمد، محمد رضوان، حیدرعلی، محمد حفیظ، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، موسیٰ خان، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.