News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

لاہورقلندرزکےبین ڈنک پاکستان آکرکیاپھلاناچاہتےہیں ؟

لاہورقلندرزکےبین ڈنک پاکستان آکرکیاپھلاناچاہتےہیں ؟
اپ لوڈ :- منگل 27 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 75

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سےمعروف ٹیم لاہور قلندرز کے آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک کہتےہیں وہ ایک بار پھر لیگ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات کیلئےپاکستان آنےکابےچینی سےانتظارکررہےہیں۔
 
نجی ٹی وی سےبات کرتےہوئےبین ڈنک نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئےاس عزم کے ساتھ پاکستان آرہے ہیں کہ گزشتہ 7، آٹھ ماہ سے پریشانیوں کے شکار لوگوں کےچہروں پرتھوڑی مسکراہٹ لاسکیں ۔
 
پی ایس ایل میچز کے دوران ببل پھلانے کی وجہ سے مشہور آسٹریلوی کرکٹر نے یہ بھی کہہ دیا کہ وہ اس بار بھی چوکے چھکے لگاکر ببل پھلانے کو تیار ہیں اور امید ہے کہ اس بار پاکستان میں ان کیلئے کافی تعداد میں ببلز کا بندوبست کیا جائے گا۔
 
اس حوالے سے بین ڈنک نے کہا کہ اگر فائنل تک گئے اور وہاں سنچری اسکور کی تو اس سے بڑھ کر کوئی اور بات نہیں ہوگی لیکن پھر بھی ان کی نظریں انفرادی اسکور کی بجائے ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر ہوگی۔ لاہورقلندرکی ٹیم جیتے تو بھی ان کو خوشی ہوگی۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.