News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

پاکستان میں بہترین وقت گزررہاہے،یہاں کی دال بہت پسند ہے،گرانٹ بریڈبرن

پاکستان میں بہترین وقت گزررہاہے،یہاں کی دال بہت پسند ہے،گرانٹ بریڈبرن
اپ لوڈ :- سوموار 26 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 108

ویب ڈیسک ۔۔  پاکستان کی دال اور مٹن بہت پسند ہے۔ یہاں اچھاوقت گزررہاہے،پاکستان کاکلچرنیوزی لینڈسےملتاجلتاہے۔ 
 
جی ہاں ، ان خیالات کااظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ اور ہیڈ آف ہائی پرفامنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن  نےنجی ٹی وی کوایک خصوصی انٹرویوکےدوران کیا۔ 
 
انہوں نےکہاکہ پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتی جب تک ان کی فٹنس بہتر نہیں ہو جاتی کیونکہ فٹنس اورفیلڈنگ کاچولی دامن کاساتھ ہے۔ اسی حوالےسے گرانٹ بریڈ برن کامزیدیہ کہناتھا کہ پاکستان ٹیم کی رینکنگ وہ نہیں ہے جتنا یہاں کےکرکٹرز میں ٹیلنٹ ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹاپ فائیو میں شامل کرنے اور ٹی ٹونٹی میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیےسخت محنت کرناہوگی۔
 
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن فیلڈنگ کے معیار سے خوش نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ابھی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں فیلڈنگ بہت کمزور تھی، اس کے لیے فٹنس کا اچھا ہونا بہت ضروری ہےکیونکہ فٹنس اچھی ہو گی تو فیلڈنگ بہتر ہو گی، اس کے علاوہ ہمیں اپنے فیلڈنگ کوچز کے معیار کو بڑھانا ہے۔
 
‏گرانٹ بریڈ برن کہتے ہیں کہ کوچز ملکی ہوں یا غیر ملکی، اس سے فرق نہیں پڑتا،کوچز اچھے ہونے چاہییں، مجھے پاکستان میں رہتے ہوئے کوئی مسئلہ نہیں، میرا وقت شاندار گزر رہا ہے، یہاں کلچر اچھا لگتا ہے، نیوزی لینڈ سے ملتا جلتا ہے۔ 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.