News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

ٹیسٹ کاحساب چکتا ، پاکستان نےانگلینڈسےٹی ٹوئنٹی سیریزبرابرکردی

ٹیسٹ کاحساب چکتا ، پاکستان نےانگلینڈسےٹی ٹوئنٹی سیریزبرابرکردی
اپ لوڈ :- بدھ 02 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 93

 ویب ڈیسک۔۔
 
پاکستان نےتیسرےاورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈکوہراکرسیریزایک ایک سےبرابرکردی اورایساممکن ہوسکاآل راؤنڈر محمد حفیظ کی شانداربلےبازی کی بدولت جنہوں نےٹی ٹوئنٹی کیرئیرکی مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی ۔
 
انگش کپتان نےٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیااورپہلےکھیلتےہوئےپاکستان نےمقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 185 رنزہی بناسکی۔
 
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخر زمان نے کیا تاہم اس مرتبہ بھی فخرزمان  متاثرکرنےمیں ناکام رہےاورصرف 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کودوسرانقصان بابراعظم کی صورت اٹھاناپڑاجو32 کے مجموعی اسکور پر21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
 
اس کے بعدشروع ہوا ڈیبیو کرنے والے حیدر علی اور محمد حفیظ کاشاندارشو، دونوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتےہوئےنصف سنچریاں اسکورکیں۔
 
محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی جبکہ حیدر علی نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئےہیں ۔
 
محمد حفیظ 52 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 86 اور عماد وسیم 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
 
انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 46 اور معین علی 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔ شاہین آفریدی اور وہاب ریاض نے 2،2 جبکہ عماد وسیم اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔
 
شاندار پرفارمنس پر محمد حفیظ کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.