باکسربڈوجیک اورمائیک ٹائسن کی نمازپڑھتےہوئےتصویروائرل

ویب ڈیسک۔۔
سویڈن کےپروفیشنل باکسربڈوجیک جوکچھ عرصہ قبل اسلام قبول کرچکےہیں ، انہوں نےسابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائیسن کےہمراہ نمازپڑھتےہوئےاپنی تصویرانسٹاگرام پرشئیرکی ہے۔
یہ تصویرانسٹاگرام کی زینت بنتےہی سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی ۔ یہ دونوں مائیک ٹائیسن کی رہائش گاہ پرنمازپڑھ رہےہیں ۔ اس تصویرکےنیچےاماراتی ڈی جےالمعروف ڈی جےبلس نےکمنٹ میں لکھاہے ۔۔ ماشااللہ ۔ فتحی سفریجک نےلکھاکہ انہیں عبادت کرتادیکھ کرحیرت ہوئی ، ہمیں اپنےمسلمان ہونےپرفخرہے۔ کیپون ای لوکو ، عمرسلیمان ، کنگفی ، سلیمان سلطان سمیت دیگرنےاس تصویرپرتبصرہ کرتےہوئےکہ یہ بڑاروح پرورمنظرہے،اللہ پاک ان کی حفاظت فرمائے۔