News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

تیسراٹیسٹ : انگلینڈ کےخلاف پاکستانی ٹیم فالوآن کاشکار

تیسراٹیسٹ : انگلینڈ کےخلاف پاکستانی ٹیم فالوآن کاشکار
اپ لوڈ :- سوموار 24 اگست 2020
ٹوٹل ریڈز :- 127

 ویب ڈیسک ۔۔
 
انگلینڈ کےخلاف تیسرے اورآخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 583 رنز کےپہاڑجیسےہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم  دوسوتہتررنز پرپویلین لوٹ گئی۔
 
انگلینڈنےپاکستان کو فالو آن کرایااور قومی ٹیم پہلی اننگز کے 310 رنز کے خسارے کوپوراکرنےکیلئےپیر کو اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گی۔
 
پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی نے 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی لیکن پوری ٹیم میں وکٹ کیپربلےبازرضوان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔
 
اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 17 ویں سینچری مکمل کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کے 6 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی بلے باز ہیں۔
 
ساؤتھمپٹن میں میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 24 رنز 3 وکٹوں پر اننگز کا آغاز کیا تو تجربہ کار اسد شفیق ایک بار پھر5 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کا شکار ہوگئے جب کہ فواد عالم بھی 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
 
مشکل وقت میں کپتان اظہر علی اور محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 138 رنزبنائے ۔ محمد رضوان 53 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
 
رضوان کے بعد پاکستان کی وکٹیں ایک کےبعدایک کرکےگرتی گئیں اوردیکھتےہی دیکھتےپوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
 
 میزبان ٹیم کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 5 جب کہ کرس براڈ نے 2  جب کہ ووکس اور بیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.