News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

نمشکار ، دھنےواد ۔۔ دھونی نےکرکٹ کوخیربادکہہ دیا

نمشکار ، دھنےواد ۔۔ دھونی نےکرکٹ کوخیربادکہہ دیا
اپ لوڈ :- اِتوار 16 اگست 2020
ٹوٹل ریڈز :- 106

ویب ڈیسک ، مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
 
بھارتی کرکٹ کی تاریخ کےسب سےکامیاب سمجھےجانےوالےکپتان مہندر سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
 
 مہندر سنگھ دھونی نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی ویڈیو کےکیپشن میں دھونی نے لکھاکہ 'شکریہ! آپ کے مسلسل پیار اور سپورٹ کا شکریہ۔ 19:29 بجے سے مجھے ریٹائرڈ سمجھا جائے'۔
ویڈیو میں دھونی نے اپنے کیریئر کے اتار چڑھاؤ سے متعلق تصاویر کو اکٹھاکیا ہے جبکہ پس منظر میں 'میں پل دو پل کا شاعر ہوں' گانا چل رہا ہے۔
 
 مہندر سنگھ دھونی نے اپنے شاندارکرکٹنگ کیریئر میں بھارت کو 3 آئی سی سی ٹرافیز دلوائیں جن میں 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، 2011 کا 50 اوور ورلڈ کپ اور 2013 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں۔
دھونی نے آخری انٹرنیشنل میچ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 
دھونی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کھیل کر ریٹائرمنٹ لیناچاہتے تھےلیکن بدقسمتی کہ کورونا کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کردیا گیا اور ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دسمبر 2014 میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی تاہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیل رہے تھے۔
سابق بھارتی کپتان نے 90 ٹیسٹ میچز میں 4876 رنز، 350 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 10773 اور 98 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1617 رنز بنائے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.