News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

سبحان اللہ ۔۔ ایسےکرشمےصرف اللہ پاک کی ذات ہی دکھاسکتی ہے

سبحان اللہ ۔۔ ایسےکرشمےصرف اللہ پاک کی ذات ہی دکھاسکتی ہے
اپ لوڈ :- منگل 21 اپریل 2020
ٹوٹل ریڈز :- 144

 ویب ڈیسک ۔۔
 
کیاکوروناجیساموذی وائرس بھی کسی کےدل میں ایمان کی شمع روشن کرسکتاہے؟ کوئی یہ بات نہیں مانےگالیکن آسٹریلوی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر ولہیم اوٹ نےاسلام قبول کرنےکےبعدسوشل میڈیاپرجوبیان دیاہےاسےپڑھنےکےبعدانسان بےساختہ کہہ اٹھتاہے کہ سبحان اللہ،ایساتوصرف اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہی کرسکتی ہے۔ 
 
ایم ایم اے فائٹر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 'عالمگیر وبا کورونا وائرس ان کا ایمان ڈھونڈنے میں مدددگار ثابت ہوئی'۔
 
آسٹریلوی ایم ایم اے فائٹر نے بتایاکہ 'اسلام میرے ذہن میں کافی عرصے سے تھا، مشکل وقت میں ہمیشہ اسلامی عقیدے نے مجھے مضبوط کیا اور ہمت دی'۔
 
اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی فائٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں اسلام کا پہلا ستون یعنی کلمہ طیبہ پڑھایا جا رہا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ اب میرا عقیدہ بے حد مضبوط ہوچکا ہے اور اب میں ایک خدا پر یقین رکھتا ہوں اور فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میں ایک مسلمان ہوں۔
 
ولیم اوٹ نےاپنا نام تبدیل کر کےاسلامی نام خالد رکھ لیاہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.