News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کوروناوائرس سےپی ایس ایل کوجھٹکا، پی سی بی کو10کروڑروپےکانقصان

کوروناوائرس سےپی ایس ایل کوجھٹکا، پی سی بی کو10کروڑروپےکانقصان
اپ لوڈ :- جمعہ 13 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 169

 ویب ڈیسک ۔۔
 
کم و بیش وہی ہوگیاجس کاخدشہ ظاہرکیاجارہاتھا ۔ کوروناوائرس کےپھیلائوکےخطرےکےپیش نظرسندھ میں ہونےوالےپاکستان سپرلیگ کےمیچزکوتماشائیوں کےبغیرکرانےکافیصلہ ۔ جی ہاں ، اب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپرلیگ کےمیچزتوہونگےلیکن اسٹیڈیم میں نہ کوئی تالیاں بجانےوالاہوگانہ نعرےلگانےوالا ۔۔ 
 
 یادرہےکہ پاکستان سپرلیگ نےیہ فیصلہ سندھ حکومت کی درخواست پرکیاہے۔ اس فیصلےسے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔
 
 یہ فیصلہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں طے شدہ میچز سے پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ کے سینٹرل ریونیو پول میں کم از کم 100 ملین پاکستانی روپے کی آمدنی کی توقع تھی لیکن اب پی سی بی اس سے محروم ہوگیا ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.