News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو ۔۔ فاتح ٹیم کیلئےانعامی رقم کااعلان کردیاگیا

پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو ۔۔ فاتح ٹیم کیلئےانعامی رقم کااعلان کردیاگیا
اپ لوڈ :- بدھ 19 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 170

ویب ڈیسک ۔۔
 
پاکستان سپر لیگ2020 کے لیے 10لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے ہمراہ 5 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔
 
 ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ امریکی ڈالرز کے ساتھ ساتھ رنر اپ کو بھی دو لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔
 
اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جائے گا اور ایونٹ میں کھیلے جانے والے 34 میچز میں ہر میچ کے مین آف دی میچ کو ساڑھے 4 ہزار امریکی ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بلے باز، بہترین باؤلر اور اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ جیتنے والوں میں 80 ہزار ڈالر کی رقم برابری کی بنیاد پر تقسیم کی جائے گی۔
 
باقی ماندہ انعامی رقم ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کیچ، بہترین رن آؤٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کے لیے مقررہ انعامات کی مد میں تقسیم کی جائے گی۔
 
34 میچز پر مشتمل 32 روز تک منعقد ہونے والا ایونٹ پاکستان سپر لیگ ایشیا کپ 2008 کے بعد پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ہے۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
12 سال قبل 3 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیموں پر مشتمل ایونٹ لاہور اور کراچی میں کھیلا گیا تھا۔
 
پاکستان اس سے قبل 1987 اور 1996 کے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔
 
ورلڈ کپ 1987 میں پاکستان نے 7 مختلف مقامات پر 10 میچوں کی میزبانی کی تھی جبکہ 1996 میں 6 مختلف مقامات پر 16میچوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 ملک کے 4 مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا اور ایونٹ کے 9 میچز کراچی، 14 لاہور، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
 
ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فروری کو دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.