News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

پنجاب میں تبدیلی کی تیاریاں ۔۔ چودھری پرویزالہیٰ نئےوزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے

پنجاب میں تبدیلی کی تیاریاں ۔۔ چودھری پرویزالہیٰ نئےوزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے
اپ لوڈ :- اِتوار 19 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 323

ویب ڈیسک ۔۔
 
تبدیلی کا آغاز اگلے ہفتے سے شروع ہوسکتا ہے۔
 
پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویزالٰہی کی جیب میں موجود ہے جبکہ پی ٹی آئی کا کہناہےکہ تبدیلی کی ساری باتیں ہوا ہوجائینگی، پنجاب اور مرکز میں5سال نہ صرف پورےکریں گےبلکہ دوبارہ بھی آئیں گے۔
 جی ہاں ، یہ حیران کردینےوالی خبرقومی اردواخبارمیں حیدرنقوی کی بائی لائن سےشائع ہوئی ہےاوران افواہوں کوتقویت دیتی ہےجوآج کل ملک کےطول وعرض میں گردش کررہی ہیں۔ خبرکےمطابق رہنما مسلم لیگ ق چودھری پرویزالہیٰ جومرکزاورپنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کےمضبوط اتحادی ہیں اوربارہایہ کہہ چکےہیں کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانےمیں کوئی کردارادانہیں کرینگے،پردےکےپیچھےوزیراعلیٰ پنجاب کی شیروانی سلوائےبیٹھےہیں ۔ خبرکےمطابق تیاری 100فیصد مکمل ہے اور کسی بھی لمحے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے۔ ذرائع کےمطابق حکومتی ارکان اوروزراکےعلاوہ مقتدر حلقے بھی ایسا چاہتے ہیں کیونکہ عثمان بزدارکوپوراموقع دئیےجانےکےباوجودخودعثمان بزداری اورصوبےکی حالت میں بہتری کےکوئی آثارنظرنہیں آرہے۔
 
 مسلم لیگ ق کے انتہائی اہم عہدیدار نے بتایا کہ اب پانی سر سے اونچا ہوچکا ہے پنجاب کےعوام تنگ آچکے ہیں اور وہ چوہدری پرویز الٰہی کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ انہیں اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔۔
 اپوزیشن کو پنجاب حکومت تبدیل کرنے کے لیے صرف 12ووٹ درکار ہیں جوچوہدری پرویز الٰہی کے 10اور اوکاڑہ سے جگنو محسن اورملتان سے قاسم عباس کو ملاکر سادہ اکثریت بن جاتی ہے اور بدلے میں پرویز الٰہی کووزارت اعلیٰ کےمنصب پربٹھایاجائےگا۔ اس وقت 368 کے ایوان میں حکومت کے 195اور اپوزیشن کے 173ووٹ ہیں،خبرمیں مزیدبتایاگیاہےکہ ق لیگ کی مسلم لیگ ن کے ساتھ جو بات چیت چل رہی ہے اس کے مطابق وزیر اعلیٰ ق لیگ سےجبکہ اسپیکر اور سینئر وزیر ن لیگ سے ہوگا۔۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.