News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

مسلم لیگ ن کےلئےبڑادھچکا

مسلم لیگ ن کےلئےبڑادھچکا
اپ لوڈ :- جمعرات 18 فروری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 78

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کیلئےبڑادھچکا۔ پارٹی کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
 
مشاہد اللہ کاشمارمسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ مسلم لیگ کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر رہے۔
 
سینیٹر مشاہد اللہ کے بیٹے ڈاکٹر افنان کے مطابق ان کےوالد کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر اسلام آباد کے سیکٹر الیون ایچ میں ادا کی جائے گی۔
 
 مریم نواز نے مشاہداللہ خان کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال کی خبر سن کر ان کو دھچکا لگا، ان کا انتقال مسلم لیگ ن کے لیے بڑا نقصان ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ وہ مشاہداللہ خان کے خلوص اور والد جیسی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکیں گی۔
 
واضح رہےکہ مشاہداللہ کچھ دنوں میں ہونےوالےسینیٹ الیکشن میں ایک بارپھرمسلم لیگ ن کےامیدوارتھے۔ ان کاشمارپارٹی کےان چیدہ چیدہ رہنماوں میں ہوتاتھاجنہوں نےہمیشہ اگلےمورچوں پرپارٹی کادفاع کیااوراس جرآت رندانہ کےنتائج بھی بھگتے۔ ان کےبارےمیں کہاجاتاتھاکہ انہوں ہزاروں اشعارزبانی یادتھے۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.