News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

فیصل واوڈاپرلگنےوالےسنگین الزامات

فیصل واوڈاپرلگنےوالےسنگین الزامات
اپ لوڈ :- منگل 16 فروری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 37

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرفیصل واوڈا پر بے نامی ٹرانزیکشنز ،دہری شہریت ، دوسری شادی ، غلط بیانی ،مشکوک ڈگری ، لندن میں اربوں روپےکی جائیدادیں چھپانےوغیرہ جیسےسنگین الزامات لگ چکے ہیں ۔ قومی اسمبلی کےممبراوروفاقی وزیرہوتےہوئےسینیٹ ٹکٹ بھی ملنےپرسندھ کےپی ٹی آئی چیپٹرنےسخت اعتراض کیاہے۔
 
 اس حوالےسےتحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں نے گورنر سندھ کو خط لکھ کراس خدشے کا اظہار کیا گیا ہےکہ فیصل واوڈا کی دہری شہریت کیس میں نااہلی سےان کی سینیٹ کی سیٹ بھی جاسکتی ہے۔ 
 
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن اوراسلام آبادہائیکورٹ میں فیصل واوڈاکےخلاف دہری شہریت کاکیس چل رہاہے۔ کیس کےمطابق انہوں نے  2018ء کے عام انتخابات میں حصہ لیتے وقت جمع کرائےگئے کاغذات نامزدگی میں اپنی امریکی شہریت چھپائی ۔ 
 
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جون تھی ۔ انہوں نے ایک حلف نامہ بھی اپنےکاغذات نامزدگی کےساتھ جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے حلفاً کہا تھا کہ ان کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں ۔ ان کے کاغذات نامزدگی 18 جون کو منظور ہوگئے۔ اس منظوری کے بعد ہی واوڈا نے 22 جون کو کراچی میں امریکی قونصل خانے میں اپنی امریکی شہریت کی تنسیخ کیلئے درخواست دی۔ 
 
اس طرح صاف واضح ہےکہ جس وقت ان کےکاغذات نامزدگی جمع ہوئےوہ امریکی شہری تھےاورانہوں نےجوحلف نامہ دیاوہ بھی اس طرح جھوٹاثابت ہوجاتاہے۔
 
 فیصل واوڈا پرامریکی شہریت کے متعلق حلف نامے میں غلط بیانی، لندن میں 9 مہنگی ترین اربوں روپے کی جائیدادوں، مشکوک ڈگری اور بے نامی لینڈ ٹرانزیکشن کے الزامات ہیں۔ فیصل واوڈا پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان میں بھی ایک جائیداد اپنے ملازم کے نام پر رکھ کر چھپائی۔ 
 
پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نےخدشہ ظاہرکیاہےکہ فیصل واوڈا قومی اسمبلی کے رکن اور وفاقی وزیر ہے انہیں سینیٹ کا ٹکٹ کیوں جاری کیا گیا ہے انکی دہری شہریت کیس میں نااہلی سے سینیٹ کی سیٹ خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.