News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

اپوزیشن والےروئیں گے ، عمران خان کی وارننگ

اپوزیشن والےروئیں گے ، عمران خان کی وارننگ
اپ لوڈ :- بدھ 10 فروری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 51

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان نےدعویٰ کیاہےکہ اگر سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے،کیونکہ سیکرٹ ووٹنگ کےتحت حکومت کواپوزیشن سےزیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں۔
 
کلرسیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی چارٹر آف ڈیموکریسی میں اوپن بیلٹ کا معاہدہ کر چکی ہیں، میں مسلم لیگ ن کے اوپن بیلٹ کے مطالبے کی تائید کر چکا ہوں۔
 
انہوں نےالزام لگایاکہ ووٹوں کی خرید و فروخت میں سب سے زیادہ مال مولانا فضل الرحمن نے بنایا۔ انہوں نےکہا کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے، سیکرٹ ووٹنگ کے تحت حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں۔
 
سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کی ویڈیو کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نےوضاحت کی کہ میرے پاس ویڈیو ہوتی تو بہت پہلے انہیں عدالت لے جا چکا ہوتا۔۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.