آپ پرپاکستان کی ہتک عزت کادعویٰ بنتاہے،مریم اورنگزیب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کامشیراحتساب شہزاداکبرکوکھلاچیلنج ۔ کہاانہیں پچاس کروڑنہیں ایک ارب ہرجانےکانوٹس بھیجیں تاکہ پتاچلےکہ آپ کی عزت کی قیمت پچاس کروڑنہیں ایک ارب ہے۔
اسلام آبادمیں میڈیاسےبات کرتےہوئےمریم اورنگزیب نےشہزاداکبرکومخاطب کرتےہوئےکہاکہ براڈشیٹ کوچارارب روپےجرمانہ اداکرنےکےبعدوہ سوال پوچھنےکےحقدارنہیں بلکہ انہوں نےجواب دینےہیں ان سوالوں کےجوان سےپوچھےجارہےہیں ۔
مریم اورنگزیب نےکہاکہ شہزاداکبرنےانہیں جن الزامات پرپچاس کروڑروپےہتک عزت کانوٹس بھیجاہےوہ ان الزامات پرقائم ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ جن کی عزت کی قیمت پچاس کروڑہےانہوں نےبراڈشیٹ سےبھی کمیشن مانگاہوگا۔
ترجمان ن لیگ نےمطالبہ کیاکہ براڈشیٹ سےہونےوالےمعاہدےکوپبلک کیاجائے ۔ بتایاجائےکہ موجودہ دورحکومت میں براڈشیٹ سےمذاکرات کرنےکون کون لندن گیا ۔ عمران خان اورشہزاداکبرکی براڈشیٹ کےحکام سےملاقاتوں کی تفصیلات سامنےلائی جائیں ۔
براڈشیٹ سےہونےوالےمذاکرات پراٹھنےوالےاخراجات کی تفصیلات سامنےلائی جائیں ۔ انہوں نےکہاکہ مجھےہتک عزت کانوٹس بھیجنےوالوں پرپاکستان کی ہتک عزت کادعویٰ بنتاہے۔